۱۵ آذر ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 5, 2024
ادیانی

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین علی رضا ادیانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ولایت، امت مسلمہ کی شہہ رگ حیات ہے، کہا کہ سقیفہ کا واقعہ اور حضرت فاطمہ (س) کی شہادت معاشرے کے خواص کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا ادیانی نے اصفہان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ولایت، امت مسلمہ کی شہہ رگ حیات ہے، کہا کہ سقیفہ کا واقعہ اور حضرت فاطمہ (س) کی شہادت معاشرے کے خواص کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آج امت مسلمہ کی حیات، چودہ سو سال پہلے کے نسخے میں ہے اور کوئی بھی غفلت سقوط کا باعث ہو بنے گی۔

انہوں نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کو اسوۂ حسنہ قرار دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایثار و صبر اور حق کے دفاع میں، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے۔

حجت الاسلام ادیانی نے ایام فاطمیہ کو دین کے گہرے مفاہیم اور عقائد کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین فرصت قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایام فاطمیہ کی مجالسِ عزاء میں بھرپور شرکت کر کے اہل بیت علیہم السّلام سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کریں۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا قرآن مجید سے گہرا تعلق کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا حقیقی معنوں میں قرآن کی مفسر اور انسانی زندگی میں آیات الٰہی کی عینی مظہر تھیں۔

حجت الاسلام ادیانی نے کہا کہ اگر ہم آیت تطہیر اور اہل بیت علیہم السّلام کے متعلق آیات کی جانب نگاہ کریں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ خدا نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت کا پاکیزہ اور عصمت کے عنوان سے تعارف کروایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سورۂ مبارکۂ کوثر، حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی بے نظیر شخصیت کی واضح دلیل ہے، آپ نہ صرف رسالت کی حامل تھیں، بلکہ معاشرے میں قرآنی عملی نمونہ بھی تھیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا ادیانی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی، قرآنی اقدار جیسے عدالت، عبادت، ایثار اور حق کے دفاع کی عملی مظہر تھی، آپ ”نور علی نور“ کی عملی مصداق ہیں، آپ نے ہدایت کی راہ کو تمام انسانوں کے لیے روشن کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .